روبینہ کا والدین کو بچوں کی شادی انکی پسند سے کرنیکا مشورہ

روبینہ کا والدین کو بچوں کی شادی انکی پسند سے کرنیکا مشورہ

لاہور(شوبز ڈیسک) شوبزانڈسٹری میں 40 سال گزارنے کے باوجود آج بھی جوان نظر آنے والی 64سالہ روبینہ اشرف نے انکشاف کیا ہے۔

 کہ میں یونیورسٹی کی دوستوں کیساتھ ڈرامہ دیکھنے گئی ، میری دوست نے آڈیشن بھی دینا تھا، میں نے بھی آڈیشن دے دیا اور مجھے اداکاری کیلئے منتخب کر لیا گیا۔ روبینہ اشرف نے کہا کہ میں ڈراموں میں پسند کی شادی کیخلاف نظر آتی ہوں مگر حقیقت میں سمجھتی ہوں کہ شادی پسند کی ہی کرنی چاہئے ، والدین کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی اولاد کی شادی اُن کی پسند کی ہی کریں۔اداکارہ نے کہا کہ میں خود بھی نہیں جانتی کہ میں اتنی فٹ کیسے ہوں، یہ میری جین میں ہے کہ میں اس عمر میں بھی فٹ ہوں، ہم فنکاروں کو ٹی وی پر بھی دِکھنا ہوتا ہے تو اس لے ہمیں فٹ رہنے کیلئے کچھ محنت بھی کرنی پڑتی ہے اورہم یہ محنت لازمی کرتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں