عامر خان نے اداکاری کی دنیا چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

عامر خان نے اداکاری کی دنیا چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ اب مزید فلموں میں اداکاری نہیں کرنا چاہتے ۔

انہو ں نے ایک پوسٹ کاڈ میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں خود کو خوبصورت نہیں سمجھتا کیونکہ بالی ووڈ میں کافی سارے پُرکشش لوگ ہیں، شاہ رخ خان، سلمان خان اور ہریتھک روشن تینوں بہت ہینڈسم ہیں۔ لوگ تو میرے کپڑوں کا مذاق اُڑاتے رہتے ہیں کہ یہ پتا نہیں کیا پہن کر آجاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں اب فلمی دُنیا سے الگ ہونا چاہتا ہوں اور اداکاری چھوڑنا چاہتا ہوں۔ یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل عامر خان کے بڑے بیٹے جنید خان نے بھی یہ انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد عامر خان نے انہیں پروڈکشن ہاؤس سنبھالنے کا کہہ دیا ہے کیونکہ وہ اب ریٹائر ہونا چاہتے ہیں۔اس خبر نے ان کے مداحوں کو سوشل میڈیا پر تبصروں کا بہانہ دیدیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں