’’بغیر ساتھی کے زندگی مشکل ‘‘ 38سالہ کنگنا شادی کرنے کیلئے رضامند

’’بغیر ساتھی کے زندگی مشکل ‘‘ 38سالہ کنگنا شادی کرنے کیلئے رضامند

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں۔

 کہ ہر ایک کا کوئی ساتھی ہونا چا ہئے ۔ 38 سالہ اداکارہ نے ایک پوسٹ کاڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زیادہ عمر کے افراد کو ایک دوسرے کیساتھ ایڈجسٹ ہونے میں مشکل ہوتی ہے ۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ شادی کرنا اور ایک خاندان بنانا چاہتی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ بالکل ایسا ہی چاہتی ہوں،شادی کرنایا نہ کرنا اپنا فیصلہ ہوتاہے تاہم میں سمجھتی ہوں کہ بغیر ساتھی کے مشکل ہوجاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں