بھارتی ثنا جاوید کے حسن پر فدا،تصاویر پر محبت بھرے تبصرے

بھارتی ثنا جاوید کے حسن پر فدا،تصاویر پر محبت بھرے تبصرے

لاہور(شوبز ڈیسک ) کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید آج کل خوبصورت قدرتی نظاروں کیساتھ اپنی حسین تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔

وہ اپنی جاندار اداکاری اور بلاک بسٹر پراجیکٹس کے سبب ناصرف پاکستان بلکہ بھارت و دیگر ممالک میں بھی یکساں شہرت رکھتی ہیں۔شعیب ملک کے ساتھ شادی کے بعد سخت تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ ثنا جاوید کے حسن پر مداح ایک بار پھر سے فدا ہونے لگے ہیں۔اداکارہ کی پوسٹ پر ناصرف پاکستانی بلکہ بھارتی بھی محبت بھرے تبصرے کر رہے ہیں۔کوئی اداکارہ سے تصویر میں اِن کے شوہر شعیب ملک کی غیر موجودگی سے متعلق سوال پوچھ رہا ہے تو کسی صارف کا کہنا ہے کہ اداکارہ دن بہ دن مزید حسین ہوتی چلی جا رہی ہیں اور شاید ہی ایسا کوئی بھارتی ہو جس نے ثانیہ مرزا کے حوالے کوئی سوال اٹھایا ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں