فردوس جمال نے ماہرہ خان کو’’بوڑھی عورت‘‘قرار دیدیا
کراچی(شوبز ڈیسک )سینئر اداکار فردوس جمال نے ایک بار پھر سُپر سٹار ماہرہ خان کی خوبصورتی پر تنقید کرتے ہوئے ۔۔
انہیں بوڑھی عورت قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان نے فردوس جمال سے پوچھا کہ آپ نے ماضی میں کہا تھا کہ ماہرہ خان بوڑھی لگتی ہیں، اُنہیں ڈراموں یا فلموں میں ہیروئن کے نہیں بلکہ ماں کے کردار دینے چاہیے لیکن آپ کے اس بیان کے بعد اداکارہ نے سُپر ہٹ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ، تو اس پر آپ کیا کہنا چاہیں گے ؟اس سوال کے جواب میں فردوس جمال نے کہا کہ میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں، میں نے ماہرہ خان کی عُمر سے متعلق حقیقت بتائی تھی، وہ اپنی اصل عُمر کے مطابق بوڑھی عورت ہیں۔ اگر لوگوں کو ماہرہ خان بظاہر خوبصورت نظر آتی ہیں تو اس میں میری کوئی غلطی نہیں ہے ، ہر کوئی اپنی نظر سے دیکھتا ہے ، میری نظر میں وہ خوبصورت نہیں۔