ا ولاد کی خاطر کبھی دوسری شادی نہ کریں:سکینہ سموں

ا ولاد کی خاطر کبھی دوسری شادی نہ کریں:سکینہ سموں

لاہور(شوبزڈیسک ) لیجنڈری اداکارہ و ہدایت کارہ سکینہ سمو ںنے کہاہے کہ طلاق یافتہ مرد و خواتین کے پاس اگر اولاد کی نعمت ہے تو انہیں دوسری شادی نہیں کرنی چاہیے۔

 ، اگر خاتون اپنے اور اپنی اولاد کے مالی اخراجات خود اُٹھا سکتی تو اسے ہرگز دوسری شادی نہیں کرنی چاہیے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے محدود کام کرنے کی وجہ اپنی دو ٹوک اور سیدھی بات کرنے کی عادت کو قرار دیتے ہوئے کہاکہ میں جانے انجانے میں سیدھی بات کرجاتی ہوں جس سے لوگ خفا ہو جاتے ہیں اور پھر کاسٹ کرنے کے باوجود بھی ڈرامے میں کام نہیں کرواتے ۔ اگر کسی کو جانے یا انجانے میں تکلیف دی ہو تو میں فوراً ان سے معافی مانگ لیتی ہوں کہ پتہ نہیں سامنے والے نے میری بات کو کس انداز میں لیا جبکہ میری نیت بُری نہیں ہوتی۔ معافی مانگنے کے باوجود بھی کئی لوگ مجھے آسرا دیتے ہیں کہ آپ کو فلاں ڈرامے میں کاسٹ کریں گے لیکن جب ڈرامہ آن ایئر ہوتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ اس میں تو مجھے کام کرنا تھا۔ میں نے والدین کی رضامندی سے پسند کی شادی کی تھی اور یہ شادی زیادہ عرصے قائم نہ رہ سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں