’’استری 2‘‘ کا راج برقرار، بھارتی سینما کی 10بڑی فلموں میں شامل

’’استری 2‘‘ کا راج برقرار، بھارتی سینما کی 10بڑی فلموں میں شامل

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ‘استری 2’ بھارت کی تاریخ کی 10 سب سے بڑی فلموں میں شامل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی مجموعی کمائی 414.55 کروڑ ہو گئی ہے اس کے ساتھ ہی ‘استری 2’ نے رجنی کانت کی فلم 2.0 کے 407.05 کروڑ روپے کے لائف ٹائم ریکارڈ کو توڑ دیا ہے اور بھارت کی سب سے بڑی 10 فلموں کی فہرست میں 10ویں نمبر پر اپنی جگہ بنا لی ہے ۔جلد ‘استری 2’ کا 500 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے کا قوی امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں