عالیہ بھٹ انٹرنیشنل بیوٹی برانڈ لوریل پیرس کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

عالیہ بھٹ انٹرنیشنل بیوٹی برانڈ  لوریل پیرس کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

پیرس(شوبز ڈیسک)انٹرنیشنل بیوٹی برانڈ لوریل پیرس نے عالیہ بھٹ کو اپنا نیا عالمی برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے ۔

بھارتی اداکارہ اب اس برانڈ کے مشہور شخصیات کے گروپ میں شامل ہو گئی ہیں، جس میں ویولا ڈیوس، جین فونڈا، ایوا لنگوریا، کینڈل جینر، ایلے فیننگ، کیمیلا کابیو اور کئی دیگر شامل ہیں۔بالی وڈ کی سپر سٹار اداکارہ ستمبر 2024 سے فرانسیسی بیوٹی برانڈ کی کمپیئنز میں نظر آئیں گی۔لوریل پیرس کی صدر ڈلفین ویگوئرہواس نے کہا، ‘ہمیں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو لوریل پیرس کے خاندان میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں