ہانیہ عامر کے بھارت میں چرچے ، بھارتی صحافی نے انٹرویو کیلئے وقت مانگ لیا

 ہانیہ عامر کے بھارت میں چرچے ، بھارتی صحافی نے انٹرویو کیلئے وقت مانگ لیا

کراچی(شوبز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر کی مقبولیت بھارت میں بھی خوب ہے ۔

بھارت کی انٹرنیٹ پرسنیلٹی اور صحافی فریدون شہریار جو متعدد سپر ہٹ بالی ووڈ اداکاروں کے انٹرویوز کر چکے ہیں، انہوں نے حال ہی میں ہانیہ عامر کا انٹرویو لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔فریدون کے کمنٹ کا ایک سکرین شاٹ انسٹاگرام پر خوب وائرل ہورہا ہے ، اس وائرل سکرین شاٹ میں فریدون نے ہانیہ کے حالیہ ڈرامے میں ان کی اداکاری کی تعریف کی۔ساتھ ہی انہوں نے لکھا 'آپ کے ساتھ انٹرویو کرنا ہے ، برائے مہربانی بتائیں کہ کس طرح یہ ممکن ہوسکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں