سلمان خان کی ہیروں سے جڑی گھڑی کی قیمت 41 کروڑ 98 لاکھ روپے
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سٹار سلمان خان کے ہاتھ کی کلائی میں موجود ہیروں سے جڑی گھڑی کی قیمت جان کر مداح حیران رہ گئے۔
جیکب ایریبو کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں وہ بالی ووڈ سٹار کو اپنے برانڈ کی بیش قیمت گھڑی ’Billionaire III‘ پہنا رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گھڑی کے بریسلیٹ یعنی چین پر 504 ہیرے نصب ہیں جبکہ مکمل گھڑی کو 714 قیمتی ہیروں کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جس کی قیمت بھارتی میڈیا پر 41 کروڑ 98 لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔