‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ سیزن 2 کا پریمیئر 21 ستمبر سے ہوگا

 ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ سیزن 2 کا پریمیئر 21 ستمبر سے ہوگا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کے لیجنڈری کامیڈین کپل شرما نے نیٹ فلکس پر ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ کے سیزن 2 کا اعلان کردیا۔ نئے شو کا پریمیئر 21 ستمبر سے ہوگا اور یہ ہر ہفتے کو نشر ہوگا۔

کپل شرما کے ساتھ سنیل گروور، کرشنا ابھیشیک، ککو شرما، ارچنا پورن سنگھ اور راجیو ٹھاکر بھی شو میں شامل ہوں گے ۔‘دی گریٹ انڈین کپ شو’ کا پہلا سیزن 13 ہفتوں تک چلا اور اس نے بہت زیادہ شہرت حاصل کی تھی۔نیٹ فلکس انڈیا نے شو کا ٹیزر ریلیز کیا ہے جس میں شو کی مزید تفصیلات کا عندیہ دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں