مائیکل جیکسن کو سامنے دیکھ کر’’بیہوش‘‘ہونے لگا تھا: امیتابھ بچن

مائیکل جیکسن کو سامنے دیکھ کر’’بیہوش‘‘ہونے لگا تھا: امیتابھ بچن

ممبئی(شوبزڈیسک)الی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ جب اُنہوں نے پہلی بار عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کو اپنے سامنے دیکھا تھا تو وہ بے ہوش ہونے لگے تھے۔

اپنے ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 16 کی حالیہ قسط میں مائیکل جیکسن سے اپنی ملاقات کا قصہ سُناتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا کہ کئی سال پُرانی بات ہے ، میں نیویارک کے ایک ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا کہ ایک دن میرے کمرے کے دروازے پر دستک ہوئی، جب میں نے دروازہ کھولا تو باہر مائیکل جیکسن کھڑے تھے ۔ میں پہلی بار مائیکل جیکسن کو اپنے سامنے دیکھ کر دنگ رہ گیا تھا اور میں تقریباََ بے ہوش ہونے لگا تھا کیونکہ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ مائیکل جیکسن میرے سامنے کھڑے ہیں لیکن پھر میں نے خود کو پُرسکون کیا اور گلوکار سے ’ہیلو‘ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ مائیکل جیکسن نے مجھ سے پوچھا کہ کیا یہ میرا (مائیکل جیکسن) کمرہ ہے ؟، جب میں نے اُنہیں بتایا کہ یہ آپ کا نہیں بلکہ میرا کمرہ ہے تو اُنہیں احساس ہوا کہ وہ غلطی سے غلط کمرے میں آگئے ہیں۔ بعدازاں، مائیکل جیکسن نے اپنے کمرے میں جاکر کسی کے ہاتھ مجھے ملاقات کا پیغام بھیجا، پھر ہم نے بیٹھ کر کافی بات چیت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں