بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے نام میں تبدیلی کردی

 بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے نام میں تبدیلی کردی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں سے ایک عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرلیا۔

حال ہی میں نیٹ فلکس پر ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ سیزن ٹو کا پرومو جاری کیا گیا جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے نام کی تبدیلی سے متعلق انکشاف کیا۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے پروموں میں اعلان کیا کہ ان کا نام اب عالیہ بھٹ نہیں رہا۔دوران پرومو اپنا نام عالیہ بھٹ پکارے جانے پر اداکارہ تصیح کرتے ہوئے اپنا نام درست کرتی ہیں اور پورا نام لیتی ہیں کہ 'عالیہ بھٹ کپور'۔یاد رہے کہ رنبیر کپور نے 2022 میں عالیہ بھٹ سے شادی کی تھی جب کہ دونوں اسی برس نومبر میں بیٹی راہا کے والدین بھی بنے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں