ادیتی راؤ حیدری اور سدہارتھ نے بالآخر شادی کرلی

ادیتی راؤ حیدری اور سدہارتھ نے بالآخر شادی کرلی

ممبئی (آئی ا ین پی)بھارتی سٹار جوڑی ادیتی راؤ حیدری اور سدہارتھ نے اپنی محبت کو مضبوط رشتے میں بدلتے ہوئے شادی کرلی ۔

جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔ سدہارتھ اور ادیتی گزشتہ کئی سالوں سے محبت کے رشتے میں بندھے ہوئے تھے اور اب دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی یادگار تصاویر شیئر کر کے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ادیتی راؤ حیدری اور سدہارتھ کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں بطور کیپشن لکھا گیا کہ تم میرے سورج، میرے چاند اور میرے سارے ستارے ہو اور ہماراچمکتی روحوں کا جوڑا ہمیشہ کیلئے ہے ، مسکراہٹوں کے ساتھ کبھی نہ ختم ہونے والی محبت، روشنی اور جادو ۔ مسٹر اینڈ مسز ادو سدھو۔ شادی کے موقع پر ادیتی را حیدری نے سفید و سنہری بنارسی ساڑھی پہنی جبکہ سدہارتھ ایک روایتی ساؤتھ انڈین دلہا کی طرح خاص سفید جوڑا پہنے نظر آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں