بھارتی مشہور ہپ ہاپ گلوکار بادشاہ نے تاریخ رقم کر دی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ہپ ہاپ کے مشہور گلوکار بادشاہ نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور وہ پہلے بھارتی فنکار بن گئے ہیں ۔
جن کا نام سپاٹیفائی کے ٹاپ 10 سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے عالمی ہپ ہاپ فنکاروں کی فہرست میں شامل ہوا ہے ۔2022 میں قتل ہونے والے سدھو موسے والا بھی اس فہرست میں شامل ہیں اور ان کا نام ٹاپ 5 میں آتا ہے ۔بادشاہ نے اس اہم موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ‘یہ ایک خواب جیسا ہے کہ چند سال پہلے تک بھارتی ہپ ہاپ ایک انڈرگراؤنڈ تحریک تھی، اور آج ہم دنیا کے سب سے بڑے ناموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سدھو بھائی کی کی وراثت کو آگے بڑھائیں گے اور دنیا بھر میں اپنی ثقافت کی نمائندگی کرتے رہیں گے ۔اس کے علاوہ، بادشاہ کی مقبولیت کا ایک اور ثبوت ان کا نیا گانا سول میٹ ہے ، جو ان کے تیسرے البم ایک تھا راجا کا حصہ ہے اور اس نے 100 ملین سے زیادہ سٹریمنگ حاصل کی ہیں۔