اداکارہ اُکاشہ گل اشرف کی کنگنا رناوت کی نقل پر سوشل میڈیا پر دھوم

 اداکارہ اُکاشہ گل اشرف کی کنگنا  رناوت کی نقل پر سوشل میڈیا پر دھوم

لاہور(شوبزڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار اُکاشہ گل اشرف نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی نقل کر کے دھوم مچا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی مزاحیہ نقلیں نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے حد مقبول ہو رہی ہیں۔اُکاشہ کی کنگنا رناوت کی مزاحیہ اور جاندار نقل کرنے کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر تیزی سے پھیل رہی ہیں، جہاں دونوں ممالک کے ناظرین ان کی تعریف کر رہے ہیں۔کنگنا رناوت کی طرف سے ان کی مزاحیہ ویڈیوز پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں