وی لاگر عمر خان المعروف یوخانو پیرس میں لُٹ گئے
لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور وی لاگر عمر خان المعروف یوخانو پیرس میں لُٹ گئے ۔
یو خانو نے انسٹاگرام پر مختلف ویڈیوز شیئر کر کے اپنے مداحوں کو اپنی حالتِ زار سے آگاہ کیا اورسوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ جب ایفل ٹاور کی سیر کر رہا تھا تو اس دوران جوتے کے تسمے باندھنے کے لیے بیگ زمین پر رکھا اور لمحے بھر میں میرا بیگ چوری ہو چکا تھا، جس میں پاسپورٹ، کیمرہ، آئی پیڈ، پیسے اور دیگر سامان موجود تھا۔