‘‘ آپ کے گووندا بہت جلد دوبارہ ڈانس کرینگے ’’:اہلیہ سنیتا آہوجا
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار گووند کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے ہسپتال کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گووندا کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے اور آج اُنہیں آئی سی یو سے نکال کر دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا۔
انکی طبیعت میں کل سے کافی بہتری بھی آئی ہے اور دو دن تک اُنہیں ہسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا جائے گا۔ سنیتا نے اداکار کے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ براہِ کرم! پریشان نہ ہوئیں، آپ کے گووندا بہت جلد دوبارہ ڈانس کرینگے ۔