ماہر ہ شرما ایوارڈ لینے کیلئے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گرگئیں
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ و ماڈل ماہرہ شرما ایوارڈ شو میں سٹیج کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر پڑیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ماہرہ شرما کا نام پکارا گیا۔۔۔
جس کے بعد وہ آڈینس میں سے اٹھ کر سٹیج کی جانب بڑھتی نظر آئیں اور چلتے ہوئے وہ اپنے گاؤن کو سنبھالتی بھی دکھیں لیکن جیسے ہی وہ سٹیج کی سیڑھیوں پر چڑھنے لگیں تو انکے پیر گاؤن کے گھیر میں الجھے اورسنبھلنے کی کوشش کے باوجود سیڑھیوں پر بری طرح گر گئیں۔