اداس کردارکرنیوالی سارہ خان کیلئے رونا بہت مشکل کام

اداس کردارکرنیوالی سارہ خان کیلئے رونا بہت مشکل کام

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ سارہ خان نے اپنے مختلف ڈراموں میں رونے والے کرداروں پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے لئے رونا بہت مشکل ہے ۔

 سارہ خان نے برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران ڈراموں میں اپنے رونے والے سین سے متعلق بات کی اورکہا کہ میں زیادہ تر اداس کردار ادا کرتی ہوں لیکن مناظر کے دوران رو نہیں سکتی، میں دکھی مناظر میں بھی بمشکل ہی رو پاتی ہوں۔سارہ خان نے بتایا کہ ہدایت کار اکثر مجھ سے کہتے ہیں، اپنے ساتھ ہونے والے کسی غمگین واقعہ کے بارے میں سوچیں ، لیکن میں رو نہیں سکتی، اور ان کو میرا جواب ہوتا ہے ، میری زندگی میں بہت سے افسوسناک واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن مجھے رونا اچھا نہیں لگتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں