’’میرے دکھ میرے ہیں‘‘، ایشوریا کی ڈائری کا صفحہ وائرل

’’میرے دکھ میرے ہیں‘‘، ایشوریا کی ڈائری کا صفحہ وائرل

ممبئی(شوبزڈیسک ) بھارتی اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کی ڈائری کا ایک صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔

جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ‘‘میرے دکھ میرے ہیں اور …’’اداکارہ کے اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ طلاق کی افواہوں کے درمیان ڈائری کا یہ صفحہ وائرل ہونے کے بعد مداح مختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔ایشوریا نے اپنی ڈائری میں لکھا ہے کہ ‘‘وہ جو مجھے اندھیرے میں بھی روشنی کی طرف لے جائے گا،میرے دکھ میرے ہیں، میں دوسروں کی طرح نہیں گرسکتی۔’’ ڈائری کی اس تحریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنا دکھ اور غم کسی کے ساتھ شیئر کرنا پسند نہیں کرتیں اور اپنی ذاتی زندگی کو اپنی ذات کی حد تک رکھنا چاہتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں