سینئراداکار مظہر علی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اداکار مظہر علی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔
اہلخانہ نے انکے انتقال کی تصدیق کردی ۔وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہونے پرزیر علاج تھے ۔ انکے سوگواروں میں 2 بیٹیاں، 1 بیٹا اور اہلیہ شامل ہیں۔اداکار مظہر علی نے ماضی کے مشہور ٹی وی ڈراموں عروسہ اور افشاں میں اہم کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی تھی۔مرحوم کے دیگرمشہور ڈراموں میں تعبیر، بادلوں پر بھروسہ، شاہین، خدا اور محبت، ہالہ، آسمان تک دیوار اور میرا انتظار کر شامل ہیں۔