شروتی ہاسن ایئرلائن کے 4 گھنٹے تاخیر پر شدید برہم
ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن نجی ایئرلائن انڈیگو کے کسی بھی اطلاع کے بغیر 4 گھنٹے تاخیر پر شدید برہم ہوگئیں۔
شروتی ہاسن نے ایئرلائن پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹ کی کہ اگر کسی بھی وجہ سے فلائٹ میں تاخیر تھی تو ایئرلائن کو مسافروں کو اپ ڈیٹ کرنا چاہیے تھا، میں اور دیگر مسافر چار گھنٹے ایئرپورٹ پر پھنسے رہے۔ اداکارہ کی پوسٹ وائرل ہونے پر ایئرلائن کی طرف سے وضاحتی جواب میں کہا گیا کہ ممبئی میں موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔