مسابا گپتا کے ہاں بیٹی کی پیدائش، ویوین رچرڈز نانا بن گئے
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارت کی نامور فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا اور اداکار ستیادیپ مشرا کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔۔۔
جوڑے نے 11اکتوبرکوملنے والی خوشی کی اطلاع گزشتہ روز سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو دی، جس میں انہوں نے اپنی بچی کے ننھے پاؤں پہلی جھلک کے طور پر شیئر کئے ۔مسابا گپتا لیجنڈ ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈز اور نینا گپتا کی بیٹی ہیں، جن کی ستیادیپ سے شادی جنوری 2023 میں ہوئی اور اب وہ والدین بن گئے ہیں ۔