قربتوں پر صارفین کے تبصرے نتاشااورایلوش خاموش
ممبئی(شوبز ڈیسک )بھارتی کرکٹر ہردیک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی قربتیں ان دنوں مشہور انڈین یوٹیوبر ایلوش یادیو سے بڑھنے لگی ہیں۔
سوشل میڈیا پر پاپا رازی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ایلوش یادیو اور نتاشا کو ممبئی کے ایک مال کے باہر کار سے نکلتے دیکھا جاسکتاہے ، ویڈیو میں ایلوش اپنی پیچھے چلنے والی نتاشا کیلئے رکتے دکھائی دئیے ۔صارفین کے تبصرے تو جاری ہیں تاہم ایلوش اور نتاشا نے کسی ردعمل کا اظہا رنہیں کیاہے ۔