صحیفہ جبار بصارت کے دھندلے پن میں بھی مبتلا ہوگئیں
کراچی (آئی این پی)ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈپریشن اور اے ڈی ڈی کے ۔
بعد بصارت کے دھندلے پن کا بھی شکار ہیں۔صحیفہ جبار نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ بصارت کے دھندلے پن کی وجہ سے بعض مرتبہ انہیں یہ تک نہیں دکھائی دیتا کہ وہ کیا لکھ رہی ہیں یا انہوں نے پہلے کیا لکھا تھا۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ حال ہی میں جب وہ دھندلے پن کی وجہ سے اپنی لکھی ہوئی چیزیں پڑھنے سے قاصر تھیں۔