آپس میں ذہنی ہم آہنگی ہو تو شادی کرلینی چاہئے :شردھا کپور

آپس میں ذہنی ہم آہنگی ہو تو  شادی کرلینی چاہئے :شردھا کپور

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا کہ اگر تعلقات میں ذہنی ہم آہنگی اچھی ہو تو شادی کرلینا چاہئے ۔

 بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں شردھا کپور سے شادی کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ شادی پر یقین ہونا کہ نہ ہونا کوئی سوال ہی نہیں اصل سوال یہ ضرور بن سکتا ہے کہ خود صحیح شخص ہونا اور کسی ایسے شخص کے ساتھ ہونا جو آپ کے لیے صحیح ہے اور اگر دو لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں تو ان کو شادی کر لینی چاہیے۔ لیکن اگر ان کو ایسا نہیں لگتا تو پھر ان کو شادی نہیں کرنی چاہیے ، دونوں ہی صورتیں ٹھیک ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں