تہجد پڑھنے سے وہ سکون ملا جس کا سوچا بھی نہ تھا:ریشم
ممبئی (این این آئی) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ تہجد کی نماز پڑھنے سے زندگی میں وہ سکون ملا جس کا کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔
ویب شو سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ 15ماہ قبل تہجد کی نماز پڑھنا شروع کی اور وہ باتیں اور اپنے دکھ درد جن کے بارے میں پہلے اپنے قریبی لوگوں کو بتایا کرتی تھی اب میں وہ سب اللہ تعالی کے سامنے بیان کرتی ہوں کیونکہ میں نے اپنے قریبی لوگوں کو کھو دیا ہے ۔ریشم نے بتایا کہ تہجد کی نماز میں اللہ تعالی سے بات کرنے سے مجھے بہت مدد ہوئی ہے اور زندگی میں وہ سکون ملا ہے جس کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے فرض نماز تو ہمیشہ پڑھی ہے لیکن تہجد کی نماز میرے سامنے زندگی کا ایک نیا مطلب لے کر آئی ہے ۔