عاطف اسلم کے کینیا میں سیر سپاٹے، تصاویر شیئر کردیں

عاطف اسلم کے کینیا میں سیر سپاٹے، تصاویر شیئر کردیں

لاہور(شوبزڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کینیا کے جنگلات میں سیر کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عاطف اسلم نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے جنگلات میں سیر کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نیروبی نیشنل پارک میں داخل ہونے سے پہلے ایک جیپ کے ساتھ پوز دے رہے ہیں، ایک اور تصویر میں انہوں نے نیروبی نیشنل پارک کے مین گیٹ کا منظر شیئر کیا ہے، جبکہ بعد کی تمام تصاویر میں وہ گاڑی میں بیٹھے جنگل میں سیر کرتے دکھائی دے رہے ہیں اورمختلف جانور بھی نظر آرہے ہیں۔ان تصاویر اور ویڈیوز کو چند گھنٹوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں