برطانوی سامراج کیخلاف جنگ اکشے کمار اور اننیا پانڈے کی فلم کا اعلان

برطانوی سامراج کیخلاف جنگ  اکشے کمار اور اننیا پانڈے کی فلم کا اعلان

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے سپرسٹار اکشے کمار، آر مادھون، اور اننیا پانڈے پہلی بار ایک ساتھ سی شنکرن نائر کی زندگی پر مبنی ایک طاقتور سماجی ڈرامہ میں نظر آئیں گے۔

یہ فلم بھارت کے مشہور وکیل سی شنکرن نائر کی حقیقی زندگی کی کہانی پر مبنی ہے جس میں انہوں نے برطانوی سامراج کے خلاف جلیاں والا باغ قتل عام کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک تاریخی مقدمہ لڑا تھا۔ دھرما پروڈکشنز کے مطابق یہ فلم ہولی کے موقع پر 14 مارچ 2025 کو ریلیز ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں