ہرن تو کیا سلمان نے کبھی لال بیگ نہیں مارا:والد سلیم خان

ہرن تو کیا سلمان نے کبھی لال بیگ نہیں مارا:والد سلیم خان

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی جانی دشمن بشنوئی کمیونٹی کو معافی کے مطالبے پر ان کے والد سلیم خان نے کرار جواب دیتے ہوئے کہا کہ سلمان خان جانوروں سے بہت پیار کرتے ہیں ہرن تو کیا انہوں نے کبھی لال بیگ تک نہیں مارا۔

سلمان کو جانوروں سے بہت پیار ہے انہوں نے ایک کتا پالا ہوا تھا، جب تک وہ زندہ تھا، اس کا بہت خیال رکھا جب وہ بیمار ہونے کے بعد مر گیا تو سلمان خان بہت روئے۔ سلمان مجھ سے کبھی جھوٹ نہیں بولتے، انہوں نے ہرن کو نہیں مارا، وہ کبھی کسی جانور کو نہیں مار سکتے۔ سلمان نے ہرن کو مارا ہی نہیں تو معافی کیوں مانگیں، معافی مانگنے کا مطلب تو یہ ہوا کہ سلمان یہ تسلیم کر لیں کہ انہوں نے ہرن کو مارا ہے ۔دوسری طرف سکیورٹی خدشات کی وجہ سے سلمان خان نے تقریباً چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی خریدی ہے ۔واضح رہے کہ بشنوئی کمیونٹی نے دشمنی ختم کرنے کے لیے اداکار سلمان خان سے مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں