سلمان کو دھمکیاں دینے والے لارنس بشنوئی پر ویب سیریز بنانے کا اعلان

سلمان کو دھمکیاں دینے والے لارنس  بشنوئی پر ویب سیریز بنانے کا اعلان

ممبئی(شوبزڈیسک)سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے اور متعدد مشہور شخصیات کے قتل میں ملوث گینگسٹر لارنس بشنوئی پر اب ایک ویب سیریز بنائی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی فائر فاکس فلم پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بشنوئی گینگ کے جرائم کی کہانی کو جلد ٹی وی سکرین پر پیش کیا جائے گا۔ پروڈکشن ہاؤس ‘‘لارنس ۔ ایک گینگسٹر سٹوری’’ کے نام سے بشنوئی کی زندگی پر مبنی ویب سیریز ریلیز کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں