’’منا بھائی ایم بی بی ایس ‘‘ کے تیسرا سیکوئیل پر کام جاری

’’منا بھائی ایم بی بی ایس ‘‘  کے تیسرا سیکوئیل پر کام جاری

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی فلمساز راج کمار ہیرانی نے اپنی مشہور زمانہ فلم ‘‘منا بھائی ایم بی بی ایس’’ سے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ وہ ‘‘منا بھائی’’ سے متعلق مختلف پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں۔

ان کے پاس ‘‘منا بھائی’’ کے پانچ ادھورے سکرپٹس ہیں۔ انہوں نے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ منا بھائی کی اگلی فلم، پچھلی فلموں سے بہتر ہونی چاہیے ،تیسرے سیکوئیل لیے اب ہمارے پاس ایک منفرد آئیڈیا ہے اور اس پر کام کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں