صبا فیصل سلام نہ کرنے والے بچوں کے والدین سے نالاں

 صبا فیصل سلام نہ کرنے والے  بچوں کے والدین سے نالاں

لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ صبا فیصل نے سلام نہ کرنے والے بچوں کے والدین کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایک پروگرام میں میزبان نے اداکارہ سے سوال پوچھا کہ آپ کے گھر میں بچوں میں آداب کے زمرے میں سب سے پہلے کیا چیز آتی تھی؟،اس پر صبا فیصل نے کہا کہ ہمارے گھر میں سب سے پہلے سلام کرنے پر بہت زور دیا جاتا ہے، اگر میری بہن کو کوئی بچہ سلام نہ کرے تو وہ بہت ناراض ہوجاتی ہیں، میں نے بہت پڑھی لکھی فیملیز کے بچوں میں سلام نہ کرنے کی عادت دیکھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں