گووندا اور بھانجے کرشنا ابھیشیک کی 7 سال بعد صلح

گووندا اور بھانجے کرشنا  ابھیشیک کی 7 سال بعد صلح

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کے بھانجے کرشنا ابھیشیک کے درمیان 7 سال سے جاری سرد مہری بالآخر ختم ہوگئی اورحال ہی میں دونوں کے درمیان صلح ہوئی۔۔۔

 جس کے بعد کرشنا نے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی کہ تمام گلے شکوے دور ہوگئے ہیں اور دونوں آگے بڑھ چکے ہیں۔کرشنا نے آسٹریلیا سے واپسی پرگولی چلنے سے زخمی اپنے ماموں سے ملاقات کی اوراسے ایک جذباتی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرانی یادیں تازہ ہوگئیں۔کرشنا کی بیوی نے بھی ہسپتال میں گووندا کی عیادت کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں