کرن ارجن کی 3 دہائیوں بعد دنیا بھر کے سینما گھروں میں واپسی

کرن ارجن کی 3 دہائیوں بعد  دنیا بھر کے سینما گھروں میں واپسی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی فلمساز راکیش روشن نے ماضی کی مشہور فلم ‘کرن ارجن’ کو پھر سے سینما گھروں میں ریلیز کرنیکا اعلان کردیا۔

راکیش روشن نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ وہ فلم کے 30 سال مکمل ہونے کی خوشی میں اسے پھر سے سینما گھروں میں ریلیز کررہے ہیں۔راکیش روشن نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘راکھی جی نے ٹھیک کہا تھا کرن ارجن آئیں گے ۔ فلم 22 نومبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں