شلپا شیٹھی کے ریسٹورینٹ سے بی ایم ڈبلیو چوری

شلپا شیٹھی کے ریسٹورینٹ سے بی ایم ڈبلیو چوری

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے ممبئی میں واقع دادار ریسٹورینٹ سے 80 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی لگژری گاڑی چوری ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کار کے مالک اور ۔

باندرہ کے تاجر روحان خان نے ریسٹورینٹ کی پارکنگ سے اپنی قیمتی گاڑی چوری ہونے کی ایف آئی آر ممبئی کے شیواجی پارک پولیس سٹیشن میں درج کروادی ہے ۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بی ایم ڈبلیو کی چوری کا واقعہ گزشتہ روز ریسٹورینٹ کے باہر پیش آیا  جب کہ کار کے مالک روحان خان اپنے دوستوں کے ساتھ ریسٹورنٹ میں تھے ۔ کار کے مالک نے اپنی بی ایم ڈبلیو کی چابیاں ریسٹورینٹ کے گارڈز کے حوالے کی تھیں جس کے بعد گاڑی کو پارکنگ ایریا میں کھڑا کردیا گیا لیکن چند منٹ بعد ہی دو ملزمان گاڑی پارکنگ سے چوری کرکے لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں