ودیا بالن نے بغیر ورزش کیے وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی فلموں کی اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ بغیر ورزش کیے وزن کم کیا جاسکتا ہے ۔
تاہم اس کے لیے اپنی ڈائٹ کو جسم کے مطابق رکھنا ہوگا۔ ودیا بالن نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ چنائی میں ایک ہیلتھ گروپ سے ملیں جس نے ان کا ڈائٹ پلان تبدیل کردیا، ہیلتھ گروپ نے ان سے پالک اور لوکی کا استعمال ترک کروا دیا۔ ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ وہ حیران رہ گئیں جب اس ہیلتھ گروپ نے ان سے ورزش کم کرنے یہاں تک کہ جم چھوڑنے کا کہا اور بتایا کہ اتنی زیادہ ورزش کی کوئی ضرورت نہیں۔