اندر سے مرچکی :مناہل ملک ، سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا
لاہور(شوبزڈیسک)ٹک ٹاکر مناہل ملک نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔گزشتہ دنوں نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے باعث شہ سرخیوں کا حصہ رہنے والی ٹک ٹاکر مناہل ملک نے۔۔۔
سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ رہی ہیں۔مناہل ملک نے اپنے جذباتی پیغام میں کہا ہے کہ‘میں نے بہت سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ لیا ہے آپ لوگوں نے جو سپورٹ اور پیار دیا میں اس کیلئے سب کی شکرگزار ہوں، لیکن یہ دنیا کسی بھی حال میں جینے نہیں دیتی دنیا بہت ظالم ہے، امید ہے کہ اب آپ کو اپنا چہرہ نہیں دکھاؤں گی۔ میں اپنے مداحوں سے معافی مانگتی ہوں، میں لوگوں کے رویوں سے تنگ آ چکی ہوں اور اندر سے مر چکی ہوں ۔مناہل ملک نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے، اپنوں کے ساتھ رہا کریں اور غلطی کرنے والوں کو معاف کردیا کریں۔ٹک ٹاکر نے ناقدین کو تجویز دی کہ وہ نفرت پھیلانا بند کریں، اپنوں کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں زندگی بہت مختصر ہے، اس زندگی کا کچھ پتا نہیں کہ کب ختم ہوجائے اور مہلت نہ رہے۔