اداکارہ لائبہ خان کی والدین کے ہمراہ مدینہ حاضری، تصویر وائرل
لاہور (شوبزڈیسک ) اداکارہ لائبہ خان نے مقدس شہر مدینہ میں حاضری کی تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیں،سیاہ عبایا میں ملبوس لائبہ خان کراس سائڈ بیگ پہنے مسجد نبوی کے صحن میں اپنی فیملی کے ہمرار پوز دے رہی ہیں۔۔۔
جبکہ کیپشن میں انہوں نے لمبے چوڑے الفاظ سے احتیاط کرتے ہوئے اللہ کی بارگاہ میں شکر ادا کیا۔دوسری جانب لائبہ خان کی اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں دعائیہ الفاظ کے انبار لگ گئے ۔