400 سے زائد فلموں میں اداکاری کرنیوالے بھارتی اداکاردہلی گنیش کا انتقال

 400 سے زائد فلموں میں اداکاری کرنیوالے بھارتی اداکاردہلی گنیش کا انتقال

ممبئی (شوبزڈیسک ) تامل سینما کے مشہور اداکار دہلی گنیش 80 سال کی عمر میں عمر رسیدگی کے مسائل کے باعث انتقال کر گئے ۔

ان کے بیٹے ماہا دیون نے سوشل میڈیا پر یہ افسوسناک خبر شیئر کی، دہلی گنیش کی آخری رسومات آج 11 نومبر کو صبح 10 بجے ادا کی جائیں گی۔ان کے انتقال پر سپر سٹار راجنی کانت نے ایکس پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، "میرا دوست دہلی گنیش ایک شاندار انسان اور لاجواب اداکار تھے ۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر مجھے بہت دکھ ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں