ماضی کے مقبول سُپر ہیرو ‘ شکتی مان’ کی واپسی کاعندیہ

ماضی کے مقبول سُپر ہیرو ‘ شکتی مان’ کی واپسی کاعندیہ

ممبئی (شوبزڈیسک) 90 کی دہائی میں مشہور سپر ہیرو شکتی مان کا کردار ادا کرنیوالے ورسٹائل اداکار مکیش کھنہ نے شکتی مان کی واپسی کا ۔

عندیہ دیدیا۔اس حوالے سے اداکار مکیش کھنہ نے انسٹاگرام پر شکتی مان کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ‘جلد آرہا ہے ’ کا کیپشن بھی دیا گیا ہے ۔ مکیش کھنہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ‘یہ اس کے واپس آنے کا وقت ہے بھارت کا پہلا سُپر ہیرو’۔اداکار نے شکتی مان کا ٹیزر بھی جاری کیا ہے جس میں ایک ڈرے سہمے بچے کو دکھایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں