بھتہ خور نے محبوبہ جیکولین فرنینڈس کیلئے فلم سٹوڈیو خرید لیا
ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی بھتہ خور سوکیش چندر شیکھر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مشورے پر اپنی محبوبہ بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے لیے لاس اینجلس میں سٹوڈیو خرید لیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوکیش چندر شیکھر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارک باد دینے کے لیے ایک خط لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ ایک دہائی قبل ہماری آخری ملاقات کے دوران آپ نے مجھے ایک مشورہ دیا تھا کہ یا تو دنیا کو اسی طرح سے قبول کر لو جیسی وہ ہے یا پھر اسے اپنے اس نظریے سے دیکھو جیسا تم اسے دیکھنا چاہتے ہو۔ بھائی، ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرنے کے لیے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔ مجھے آپ کی ایک اور نصیحت بھی یاد ہے کہ اپنی زندگی میں موجود خواتین سے ہمیشہ عزت کے ساتھ پیش آئیں، اس لیے میں اپنی محبوبہ جیکولین فرنینڈس کے لیے لاس اینجلس میں شوز اور فلمیں بنانے والے ایک بڑے سٹوڈیو میں 135 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہا ہوں۔