اے آر رحمٰن نے مجھ سے معافی مانگی:بادشاہ
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے معروف ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اے آر رحمٰن نے میرے گانے ‘ہما ہما’ کے ریمکس کو ناپسند کرنے پر مجھ سے معافی مانگی تھی۔
جب میں نے ہما ہما کیا تو مجھے بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، رحمٰن صاحب بھی بہت ناخوش تھے ۔ بعد ازاں اے آر رحمٰن نے مجھے فون کیا اور کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ مجھے یہ سمجھنے میں وقت لگا کہ یہ ایک اچھا گانا ہے ۔