سویابین آئل کی درآمدات پر 70.30ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ
اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے چا ر ماہ کے دوران خوردنی تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔
اسٹیٹ بینک اورادارہ شماریات کے مطابق پہلے چارماہ میں سویابین آئل کی درآمدات پر70.30ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.40فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سویابین آئل کی درآمدات کاحجم 68.65ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔اکتوبرمیں سویابین آئل کی درآمدات کاحجم 28.31ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر میں 16.65ملین ڈالر اور گزشتہ سال اکتوبر میں 8.85ملین ڈالرتھا۔مالی سال کے پہلے 4ماہ میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 1.018ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا جو11.75فیصدزیادہ ہے ۔