مردہ قرار دیا جانے والا شخص آخری رسومات کے دوران زندہ
راجستھان (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست راجستھان میں جنازے سے زندہ ہوجانے والے شخص کی موت ایک دن بعد جے پور کے ہسپتال میں علاج کے دوران ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کو لے کر تین ڈاکٹروں کو معطل کر دیا گیا جنہوں نے اس شخص کو مردہ قرار دیا تھا اور اسے مردہ خانہ اور پھر شمشان گھاٹ بھیج دیا تھا۔25 سالہ گونگے بہرے نوجوان روہتاش کو کل دوپہر جھنجھنو ضلع کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا لیکن وہاں کے ڈاکٹروں نے تقریباً 2 بجے اسے مردہ قرار دیا۔اس کے بعد روہتاش کی لاش کو مردہ خانے کے ڈیپ فریزر میں دو گھنٹے تک رکھا گیا۔کچھ دیر بعد ایمبولینس کی مدد سے لاش کو قبرستان لے جایا گیا۔ جنازے کی چتا کو جلانے سے صرف چند لمحے پہلے اس شخص کی سانسیں بحال ہوگئیں۔