امریکا :نیلام ہونیوالے پرانے سکے نے تمام ریکارڈز توڑ دیئے
نیویارک(نیٹ نیوز)17ویں صدی کا ایک نایاب سکہ ایمسٹرڈیم کی ایک پرانے فرنیچر سے دریافت ہوا ہے جو کہ حال ہی میں 20 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم میں نیلام ہوا ہے ۔
1652 کا نیو انگلینڈ تھری پینس جو کہ نِکِل کے سائز کا ہے ۔۔۔ بوسٹن میں بنایا گیا تھا اور تین صدیوں بعد 2016 کے آس پاس ایمسٹرڈیم میں ایک پرانے فرنیچر کے اندر پایا گیا۔سٹیک کی بوورز گیلریوں سے پیر کو جاری ہونے والی ایک خبر کے مطابق فرنیچر کے مالک کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ دریافت کتنی قیمتی ہے تاہم سالوں بعد اس نے اچھی طرح سے تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا۔صرف 1.1 گرام وزنی چاندی کی قیمت صرف 1.03ڈالرز تھی لیکن اس کی نایابیت اور بھرپور تاریخ نے امریکا کے ٹکسال کے قیام سے پہلے کسی بھی غیر سونے کے امریکی سکے کی قیمت سے زیادہ ایک نیا ریکارڈ بنا دیا ہے ۔