افغان خواتین بارے فلم سے روکنے کی کوشش کی گئی: جینیفر لارنس
نیویارک(شوبزڈیسک )ہالی ووڈ سٹار جینیفر لارنس نے طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں خواتین کی زندگیوں پر مبنی دستاویزی فلم ‘بریڈ اینڈ روزز’ پروڈیوس کرنے کے فیصلے پر ایک انٹرویو کے دوران بتایا۔۔
کہ انہیں اس فلم کو پروڈیوس کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی کیونکہ یہ فیصلہ ان کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا تھا۔افغانستان کی خاتون ہدایت کار صحرا مانی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ دستاویزی فلم 22 نومبر سے ایپل ٹی وی پلس پر دستیاب ہے ۔ جینیفر لارنس نے کہا کہ طالبان کی جانب سے خواتین کی آزادی کو محدود کرنے کے جواب میں انہوں نے ان خواتین کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کے لیے اس فلم کی حمایت کی اور اسے پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا۔میں تصور بھی نہیں کر سکتی کہ خواتین کے میوزک سننے ، ٹیکسی لینے یا اپنی آواز کو بلند کرنے پر پابندی ہوسکتی ہے ’۔ ان کے خاندان اور دوستوں نے انہیں خطرات کے پیش نظر اس پراجیکٹ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ،انہوں نے خود پر تنقید کرنے والے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی زندگیوں کا ہے اور ان کا مقصد ان کہانیوں کو اجاگر کرنا ہے جو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔