ٹرمپ نے خاتون اٹارنی جنرل کو نامزد کردیا

 ٹرمپ نے خاتون  اٹارنی جنرل کو نامزد کردیا

واشنگٹن(رائٹرز)نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے میٹ گیٹز کی دستبرداری کے بعد پیم بونڈی کو اٹارنی جنرل نامزد کردیا۔

پیم بونڈی امریکی ریاست فلوریڈا کی اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں ، وہ طویل عرصے سے ٹرمپ کی حامی رہی ہیں ، پیم بونڈی ٹرمپ پر اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں ان کی وکیل تھیں۔ اس سے قبل فلوریڈا کے سابق رکن پارلیمنٹ میٹ گیٹز کواٹارنی جنرل کے عہدے کیلئے نامزد کیا گیا تھا جمعرات کو گیٹز اپنے خلاف جنسی بدسلوکی و دیگر جرائم کی تحقیقات کے باعث عہدے سے دستبرداری ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں