پاک،ترکیہ تجارت 5ارب ڈالرتک بڑھانے کی کوششیں

پاک،ترکیہ تجارت 5ارب ڈالرتک بڑھانے کی کوششیں

کراچی (بزنس رپورٹر)ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان اور۔

 وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیسا کہ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا لہٰذا1.2 ارب ڈالر کے موجودہ تجارتی حجم کوکم از کم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، اس ضمن میں ایک اعلیٰ سطح مشاورتی اسٹریٹجک اجلاس جلد ہی اگلے سال جنوری یا فروری کے مہینے میں منعقد کیا جائے گا تاکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت میں حائل رکاوٹوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے حل تلاش کیے جا سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سفیر نے کہا کہ دنیا بھر میں بدلتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ترکیہ اور پاکستان کو مل کر چلنا چاہیے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون ناگزیر ہو چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں